چین ، شادی سے پہلے اس خاص دن کی تیاریاں کرنا ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے مگر ایک خاتون کے لیے یہ بھیانک خواب بن گیا۔(seasonal diseases got comma)
ایسا مشرقی چین سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن کے ساتھ ہوا جس نے عام موسمی نزلہ زکام کا علاج کرایا جو ٹھیک نہ ہونے کے باعث وہ کوما میں چلی گئی۔
24 سالہ وانگ رانرن کا تعلق صوبہ شانگ ڈونگ سے ہے جن کی شادی 25 اپریل کو ہونا تھی۔وانگ رانرن نے علاج کرایا جس نے ان کی زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دیا۔
جنوری میں وانگ کو گلے میں تکلیف کا سامنا ہوا اور انہیں لگا کہ یہ عام موسمی بیماری ہے اور انہوں نے قریبی کلینک کا دورہ کیا۔ مختصر بات چیت کے بعد ڈاکٹر نے دوا تجویز کرتے ہوئے ایک انجیکشن لگایا۔
وانگ کے منگیتر زینگ نے بتایا کہ کسی بھی وقت ڈاکٹروں نے یہ نہیں پوچھا کہ وانگ کو کسی دوا کی الرجی تو نہیں اور انہوں نے جِلد کا ٹیسٹ بھی نہیں کیا۔انجیکشن لگنے کے چند منٹ بعد وانگ کی طبیعت بگڑنے لگی، زبان سن ہوگئی، الٹیاں ہونے لگیں جبکہ سانس لینے میں بھی مشکلات کا سامنا ہوا۔
جب ان کی حالت زیادہ بدتر ہوئی تو زینگ نے ایمبولینس کو بلایا اور جب تک طبی ٹیم پہنچی تو وانگ کی حالت زیادہ خراب ہوچکی تھی۔اسپتال میں ڈاکٹروں نے ابتدا میں کہا کہ وانگ کو زیادہ تیزابیت اور نظام تنفس فیل ہونے کا سامنا ہوا ہے جو کہ ممکنہ طور پر الرجی کا ری ایکشن ہے۔
علاج کے باوجود دماغ کو 4 منٹ تک آکسیجن کی کمی کا سامنا ہوا اور اسے ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔زینگ کی جانب سے کلینک کے خلاف شکایت درج کرائی گئی اور تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ انجیکشن لگانے والی خاتون درحقیقت ڈاکٹر ہی نہیں تھی۔
3 ماہ تک کوما میں رہنے کے بعد وانگ شادی سے 2 روز قبل دوبارہ ہوش میں آئیں۔92 دن تک کوما میں رہنے والی وانگ نے 23 اپریل کو آنکھیں کھولیں اور زینگ کو مسکرا کر دیکھا مگر اس وقت بولنے میں ناکام رہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان بزنس فورم کا سپر ٹیکس ختم کرنیکا مطالبہ، ٹیکس نیٹ بڑھانے کی تجاویز بھی دیں
ابھی اس کیس کی تحقیقات ابھی جاری ہے تو ہرجانے اور قانونی فیصلہ ابھی تک سنایا نہیں گیا۔












پیر 4 مئی 2026 