امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز (guided missals disaster)آبنائے ہرمز عبور کر کے خلیج میں داخل ہو گئے ہیں جہاں وہ اس اہم آبی گزرگاہ میں بحری آمد و رفت بحال کرنے کے نئے مشن کا حصہ ہیں۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ ( سینٹکام)نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جنگی جہاز ’پروجیکٹ فریڈم‘ کے تحت آبنائے ہرمز عبور کرنے کے بعد اس وقت خلیج عرب میں آپریشنز کر رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’امریکی افواج تجارتی جہاز رانی کی بحالی کے لیے فعال طور پر کوششوں میں معاونت کر رہی ہیں‘۔
مزید پڑھیں:سیکیورٹی اداروں کی کارروائی، چوہڑ چوک سے بھارتی شہری گرفتار، مقدمہ درج
سینٹکام کے مطابق اس عمل کے تحت دو امریکی پرچم بردار تجارتی جہاز کامیابی سے آبنائے ہرمز عبور کر چکے ہیں اور محفوظ طریقے سے اپنے سفر پر گامزن ہیں۔












پیر 4 مئی 2026 