امریکا کا ایک بار پھر چین پر ایران کی ’فنڈنگ‘ کرنے کا الزام

Calender Icon منگل 5 مئی 2026

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ(Scott Bessent) نے چین پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایران سے بڑی مقدار میں تیل خرید کر اسے مالی مدد فراہم کر رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسکاٹ بیسنٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی کارروائیوں کے باعث آبنائے ہرمز بند ہوئی تاہم امریکا اسے دوبارہ کھولنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

امریکی وزیر نے آبنائے ہرمز پر مکمل طور پر کنٹرول ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

اسکاٹ بیسنٹ نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران پر اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کھلوانے میں سفارتی کردار ادا کرے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مداخلت سے خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکا پھنسے ہوئے جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ چین اور روس نے اقوامِ متحدہ میں ایران کے خلاف قرارداد کی مخالفت کی ہے، ان ممالک نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ معاملے کا یکطرفہ مؤقف پیش کیا جا رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:ایران کی بندرگاہِ دير پر متعدد کمرشل جہازوں میں آگ بھڑک اُٹھی

امریکا ایران پر پہلے ہی سخت پابندیاں عائد کر چکا ہے جبکہ چین ان پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیتا ہے اور ایرانی تیل کی خرید جاری رکھے ہوئے ہے۔

یاد رہے کہ آئندہ ہفتے امریکی صدر اور چینی صدر کے درمیان ملاقات متوقع ہے جس میں اہم عالمی امور پر بات چیت کی جائے گی۔