پاکستان یو اے ای میں میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

Calender Icon منگل 5 مئی 2026

وزیرِ اعظم شہباز شریف(Shehbaz Sharif) کا کہنا ہے کہ پاکستان گزشتہ رات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اس مشکل وقت میں یو اے ای کی حکومت، اماراتی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ انتہائی ضروری ہے کہ جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے اور اس کا احترام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مذاکرات کو ضروری سفارتی گنجائش فراہم کی جانی چاہیے۔