عید الاضحیٰ تعطیلات کی بڑی خبر آ گئی، 4سے 5 دن چھٹیاں ملیں گی، جانیئے کیسے ؟

Calender Icon منگل 5 مئی 2026

اسلام آباد: عید الاضحیٰ 2026 کے موقع پر شہریوں کو 4 سے 5 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ چاند نظر(eidulzoha moon sight) آنے کے بعد ہی ہو گا۔

مئی 2026 میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تعطیلات کے حوالے سے دلچسپی ایک بار پھر بڑھ گئی۔ کیونکہ چاند کی رویت اور ہفتہ وار چھٹی کے امتزاج سے طویل چھٹیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو منعقد ہو گا۔ جس کے بعد عید کی حتمی تاریخ اور سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا جائے گا۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق اگر 17 مئی کو چاند نظر آ جاتا ہے تو عید کی تعطیلات 27 سے 29 مئی (بدھ تا جمعہ) تک ہو سکتی ہیں۔ اور ہفتہ و اتوار شامل ہونے سے یہ وقفہ 5 دن تک بڑھ سکتا ہے۔

دوسری صورت میں اگر اسلامی مہینہ 30 دن مکمل کرتا ہے تو عید 28 اور 29 مئی (جمعرات اور جمعہ) کو ہونے کا امکان ہے۔ جس کے ساتھ ہفتہ وار چھٹیاں شامل ہو کر مجموعی طور پر 4 دن کی چھٹیاں بن سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکہ کا پروجیکٹ فریڈم جاری، یہ آپریشن ایپک فیوری سے مختلف ہے،امریکی وزیر دفاع

واضح رہے کہ عید الاضحیٰ مسلمانوں کا اہم مذہبی تہوار ہے جسے دنیا بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ جبکہ اس کا تعلق حج کے اختتام سے بھی ہوتا ہے، جو اسلام کے بنیادی ارکان میں شامل ایک اہم عبادت ہے۔