اسلام آباد،وزیراعظم کی ہدایت پر گیس قیمت برقرار رکھنے اور لوڈشیڈنگ اوقات کا ازسرنوجائزہ لینے کا فیصلہ۔حکومت نےملک میں جاری گیس بحران (action against gas shortage)سے نمٹنے کیلئے بڑے ایکشن پلان کی تیاری شروع کر دی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےتوانائی شعبےمیں اصلاحات کا فیصلہ اور ادارہ جاتی ہم آہنگی بڑھانے پر زور دیا،جبکہ گیس کی فراہمی،قیمت اورطلب کےمؤثر انتظام کیلئےایک جامع حکومتی فریم ورک تیارکرلیا گیا۔
وزیراعظم کی ہدایت پرنیشنل کوآرڈینیشن اینڈمینجمنٹ کونسل (این سی ایم سی) کےقیام کافیصلہ کیا گیاہے،جس کےتحت ایک مربوط نظام متعارف کرایاجائےگا،پاورٹاسک فورس کےاقدامات کوبھی اسی کونسل کے دائرہ کار میں لانےکا فیصلہ کیاگیاہے۔
وزیراعظم نےسیکرٹری پیٹرولیم سے تفصیلی بریفنگ طلب کرلی،جبکہ گیس اصلاحات پر پیشرفت رپورٹ 8 مئی تک جمع کرانےکی ہدایت دی گئی،مزید برآں، وزیراعظم کو ہر ماہ گیس اصلاحات سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی۔
فیصلہ کیا گیا ہےکہ گیس کی سپلائی بہتر ہونےتک نئے آر ایل این جی کنکشنز عارضی طور پر معطل رہیں گے،اضافی گیس کےحصول کیلئے تلاش و پیداوار کمپنیوں سے ہفتہ وار رپورٹس طلب کر لی گئی ہیں، جن میں ماڑی، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، مول اور یو ای پی شامل ہیں۔
حکومت نےملک میں گیس کی دستیابی بڑھانے کیلئے ہنگامی اقدامات تیز کرنے اور طلب و رسد میں توازن قائم کرنےکیلئے نئی حکمت عملی تیار کرنےکا بھی فیصلہ کیا ہے۔
ملک میں گیس دستیابی بڑھانے کیلئے ہنگامی اقدامات تیز کرنے،گیس طلب و رسد میں توازن کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ کیاگیا،اس کے علاوہ وزیراعظم نے گھریلو گیس طلب کی منصوبہ بندی میں بڑی تبدیلیوں کی ہدایت کی ہے۔
گھریلو گیس طلب کی منصوبہ بندی میں بڑی تبدیلیوں کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ گیس لوڈشیڈنگ کے اوقات کا ازسرنو جائزہ لینے اور نقصانات میں کمی کیلئے اقدامات تیز کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
مہنگی درآمدی گیس کےبجائےسستی مقامی گیس کےاستعمال کو فروغ دینےکامنصوبہ بنایا گیا ہے،جبکہ گیس کی قیمت برقراررکھنےکافیصلہ کیاگیاہے۔
مزید پڑھیں:عید الاضحیٰ تعطیلات کی بڑی خبر آ گئی، 4سے 5 دن چھٹیاں ملیں گی، جانیئے کیسے ؟
اضافی آمدن حاصل کرنےکیلئےحکمت عملی بھی تیار کی جا رہی ہے۔اوگرا اور متعلقہ ٹاسک فورس کو ان اقدامات کےمالی اثرات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔












منگل 5 مئی 2026 