اسلام آباد میں محمد شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان(fazalurehman) سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے شیخ ادریس کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت کی قلم چھوڑ ہڑتال محض ٹوپی ڈرامہ ہے، انجینئر امیر مقام
ترجمان جمعیت علمائے اسلام کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق سزا دلائے گی۔












منگل 5 مئی 2026 