سرگودھا: پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے پر تشدد، لڑکی اغواء

Calender Icon بدھ 6 مئی 2026

سرگودھا میں پسند کی شادی(love merriage) کرنے والے جوڑے کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ بعد ازاں لڑکی کو اغواء کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ چک 187 شمالی میں پیش آیا جہاں مقامی رہائشی نے رواں سال لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بھائی سمیت 6 افراد نے مبینہ طور پر جوڑے کے گھر پر حملہ کیا، لڑکی اور اس کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں لڑکی کو زبردستی ساتھ لے گئے۔

مزیدپڑھیں:بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ تباہ کیا جارہا ہے، ایران جنگ کے پس منظر میں چین نشانہ ہے، سابق امریکی کرنل و دفاعی مبصر

واقعے کا مقدمہ تھانہ جھال چکیاں میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔