پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کا انعقاد یقینی ہوگیا

Calender Icon بدھ 6 مئی 2026

رواں برس اکتوبر نومبر میں پاکستان(Pakistan)، انگلینڈ(England) اور سری لنکا(Srilanka) کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کا انعقاد یقینی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے دورے کے دوران سہ ملکی ون ڈے سیریز کھیلنے کی تصدیق کر دی۔

انگلینڈ نے پاکستان میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے پہلے ہی ہامی بھری ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سہ ملکی ون ڈے سیریز کے شیڈول کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔

مزیدپڑھیں:اسپورٹس بورڈ پنجاب کا کھیلوں کی 16 فری اکیڈمیز قائم کرنے کا اعلان

سری لنکا کرکٹ ٹیم نے دورۂ پاکستان میں سہ ملکی ون ڈے سیریز سے قبل 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلنے ہیں۔

ایف ٹی پی کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 ٹیسٹ پاکستان اور سری لنکا ٹیمیں کھیلیں گی۔