وزارت داخلہ گرین سگنل، پاک اردن فوجداری تعاون معاہدہ آخری مرحلے میں داخل

Calender Icon بدھ 6 مئی 2026

اسلام آباد،پاکستان اور اردن(pakistan and urdan agreement) کے درمیان فوجداری معاملات میں باہمی تعاون کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا، وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کو گرین سگنل دے دیا۔

مجوزہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک دہشت گردی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ سمیت مختلف جرائم کے خلاف ایک دوسرے سے قانونی تعاون کریں گے۔

وزارت داخلہ نے پاکستان اور اردن کے درمیان فوجداری معاملات میں تعاون کے معاہدے کا مسودہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رائے کے لیے بھیجا تھا۔

وزارت خارجہ کی درخواست پر تمام صوبوں سے بھی رائے طلب کی گئی تھی۔ صوبوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسودے پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کو کوئی بھی اعتراض نہ ہونے سے باقاعدہ آگاہ کردیا۔ معاہدے کے تحت پاکستان اور اردن مختلف جرائم کے خلاف ایک دوسرے سےقانونی تعاون کریں گے۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی، خواجہ سلمان رفیق کا بینظیر اسپتال کا دورہ، پانی رساؤ کے حل کی ہدایت

دہشت گردی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ سمیت مختلف جرائم کیخلاف تعاون کیا جائے گا۔ معاہدے پر عملدرآمد سے مخلتف جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔