IMF شرائط پر عملدرآمد، وفاقی حکومت نے مزید 66 سرکاری اداروں کے اکاؤنٹس بند کردیئے

Calender Icon جمعرات 7 مئی 2026

 آئی ایم ایف(IMF) کی شرائط پرعملدرآمد کیلئے وفاقی حکومت نے مزید66 سرکاری اداروں کےبینک اکاؤنٹس بند کردیے۔ وزارت خزانہ نےسنگل ٹریژری اکاؤنٹس کادائرہ کاربڑھانےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

مزید66 سرکاری اداروں پرسنگل ٹریژری اکاؤنٹس کا اطلاق کردیا گیا۔ ان اداروں کےبینک اکاؤنٹس سے تقریبا300ارب روپےقومی خزانےکومنتقل ہوجائیں گے ۔مزید66 سرکاری اداروں پرکمرشل بینکوں میں اکاؤنٹس کھولنےپر پابندی عائد کردی گئی۔

مزیدپڑھیں:پاکستان آئندہ ہفتے ایران مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کریگا

اس سے پہلے221 سرکاری اداروں پرسنگل ٹریژری اکاؤنٹس کا اطلاق کیا گیا تھا۔ان سرکاری اداروں سےتقریبا200 ارب روپےقومی خزانےمیں منتقل کیےگئے تھے یہ اقدامات پبلک فنانس منیجمنٹ ایکٹ کے تحت لیےگئے ہیں۔ تمام سرکاری محکموں کے لیے سنگل ٹریژری اکاؤنٹس کو لازم قراردیاگیا ہے ۔