مناکوسٹئی ،کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ دنیا کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ(luxury apartment) کتنے کا ہوگا؟یقین کرنا مشکل ہوگا مگر یورپی ملک موناکو کے ایک اپارٹمنٹ کو دنیا کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ قرار دیا گیا ہے جس کی قیمت دنگ کر دینے والی ہے۔
موناکو سٹی کا 21 کمروں پر مشتمل اپارٹمنٹ 50 کروڑ ڈالرز (ایک کھرب 39 ارب پاکستانی روپے) سے زائد میں فروخت ہوا۔
یوکرین کے امیر ترین شخص Rinat Akhmetov کی کمپنی سسٹم کیپیٹل منیجمنٹ نے اس اپارٹمنٹ کو 55 کروڑ 40 لاکھ (ایک کھرب 54 ارب پاکستانی روپے) ڈالرز میں خریدا۔
یہ اپارٹمنٹ مجموعی طور پر 5 منزلوں پر پھیلا ہے اور اس کا رقبہ 26900 اسکوائر فٹ سے زیادہ ہے۔
یہ موناکو کے ساحل پر واقع ایک عمارت کے اوپر موجود ہے جس کے لیے 8 پارکنگ اسپیس مختص کیے گئے ہیں جبکہ متعدد ٹیرس موجود ہیں جہاں سے بحیرہ روم کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔
اپارٹمنٹ کا اپنا ایک سوئمنگ پول بھی ہے اور بھی متعدد پرتعیش سہولیات اس کا حصہ ہیں۔موناکو ویٹیکن کے بعد یورپ کا دوسرا چھوٹا ملک ہے اور یہاں جائیدادوں کی قیمتیں کافی زیادہ ہیں۔
یہاں اوسطاً ایک اسکوائر میٹر زمین کی قیمت 82 ہزار ڈالرز ہے جبکہ اس اپارٹمنٹ کا ڈیزائن کچھ ایسا ہے کہ یہ 5 منزلہ مینشن لگتا ہے۔
مزید پڑھیں:کرک /خیبر میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 9 دہشتگرد ہلاک،21 گرفتار
اس سے قبل دنیا میں سب سے زیادہ مہنگی عمارت کا ریکارڈ لندن کے ایک مینشن کے نام تھا جو 35 کروڑ ڈالرز سے زائد قیمت میں فروخت ہوا تھا۔












جمعرات 7 مئی 2026 