خلیج تنازع، ایران نے امریکی بحری جہازوں پر حملے کی ویڈیو جاری کردی

Calender Icon جمعہ 8 مئی 2026

واشنگٹن ، ایرانی افواج نے امریکی بحری جہازوں(american war ship) پر میزائل، ڈرون اور چھوٹی کشتیوں سے حملہ کیا: سینٹ کام نے ایران کے جزیرہ قشم اور بندرگاہ بندر عباس پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے حملے کا جواب دیا ہے۔

سینٹ کام کے مطابق ایرانی افواج نے امریکی بحری جہازوں پر میزائل، ڈرون اور چھوٹی کشتیوں سے حملہ کیا۔ امریکا نے جواب میں ان تنصیبات کو نشانہ بنایا جہاں سے حملہ کیا گیا تھا تاہم ایران کے حملوں میں امریکا کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب کا فوجی کارروائیوں کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار

دوسری طرف ایران کی مرکزی فوجی کمان کا کہنا ہے کہ امریکا نے آئل ٹینکر اور بحری جہاز پر حملہ کیا، جواب میں ایرانی فورسز نے امریکی جنگی بحری جہازوں کو نشانہ بنا کر انہیں نقصان پہنچایا۔