ایچ ای سی کی ڈبل اور جوائنٹ ڈگری نظام متعارف کروانے کی منظوری

Calender Icon جمعہ 8 مئی 2026

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ڈبل اور جوائنٹ ڈگری پروگرام(dubble and join degree programme) شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ڈبل اور جوائنٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی ، طلبا ایک ہی وقت میں یونیورسٹی میں دو مختلف ڈگری پروگرامز میں داخلہ لے سکیں گے۔

ایچ ای سی کے فیصلے کے مطابق دو پروگراموں میں داخلے کیلئے ایک ہی ڈپارٹمنٹ یا فیکلٹی ہونا ضروری نہیں ہوگا۔ اس سے قبل ایک وقت میں صرف ایک ہی ڈگری پروگرام میں داخلہ ممکن تھا۔

نئے نظام کے تحت جوائنٹ ڈگری پروگرام بھی متعارف کروایا جا رہا ہے، جس میں طالب علم اپنی تعلیم کا نصف حصہ ایک یونیورسٹی جبکہ باقی نصف دوسری یونیورسٹی میں مکمل کر سکے گا۔

ایچ ای سی کے مطابق جوائنٹ ڈگری پروگرام کیلئے دونوں جامعات کے درمیان باقاعدہ ایم او یو ہونا اور ایچ ای سی سے منظوری لازمی ہوگی۔

مزید پڑھیں:ملک بھرمیں طوفانی ہواؤں، گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان، ہائی الرٹ جاری

یہ پروگرام پاکستان کے اندر موجود جامعات کے ساتھ ساتھ غیر ملکی یونیورسٹیوں کے اشتراک سے بھی شروع کیے جا سکیں گے۔