عمرہ کے بہانے خواتین کو سعودی عرب میں بھیک منگنوانے والے نیٹ ورک کا سرغنہ گرفتار

Calender Icon ہفتہ 11 اکتوبر 2025

ایف آئی اے فیصل آباد نے عمرہ کے بہانے خواتین کو سعودی عرب میں بھیک منگنوانے والے نیٹ ورک کا سرغنہ گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کےمطابق اشتہاری ملزم محمد شریف کوائرپورٹ سےگرفتارکیا گیا،ملزم کےخلاف انٹرپول کے ذریعے بلیونوٹس بھی جاری کیاگیا تھا،ایف آئی اےکےمطابق گینگ میں شامل دوملزمان ظہوراحمد اورمحمد غفور پہلے ہی گرفتار ہیں۔

ملزمان معصوم شہریوں کومفت عمرہ اور ملازمت کےجھانسہ دےکرسعودی عرب اسمگل کرتے ہیں،متاثرہ خواتین کوسعودی عرب میں بھیک مانگنےپرمجبورکیاجاتا ہے،گرفتارملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔