غیر ملکی جریدہ: پاکستان عالمی سیاست میں “مڈل پاور” کے طور پر ابھر رہا ہے

Calender Icon ہفتہ 9 مئی 2026

بین الاقوامی جریدے ایشیا ٹائمز (Asia Times) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان تیزی سے عالمی سیاست میں ایک “مڈل پاور” کے طور پر اپنی جگہ بنا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے متوازن سفارتکاری اور مختلف عالمی طاقتوں کے ساتھ بیک وقت تعلقات برقرار رکھنے کی حکمت عملی کے ذریعے اپنی سفارتی اہمیت میں اضافہ کیا ہے۔ اسے بدلتے ہوئے عالمی نظام میں ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو بڑی طاقتوں کے درمیان توازن قائم رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں؛کراچی: اے ٹی ایم خرابی پر صارف کو ذہنی اذیت، نجی بینک پر جرمانہ

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت اسے عالمی طاقتوں کے لیے اہم اور بعض اوقات ناگزیر بناتی ہے، جبکہ اس کی “ملٹی الائنمنٹ” پالیسی کو بھی ایک سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

خاص طور پر امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کے کردار کو نمایاں قرار دیا گیا ہے، جہاں اسے بعض سفارتی رابطوں اور بات چیت میں سہولت کار کے طور پر دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اپنی اس کوشش پر بین الاقوامی سطح پر مثبت ردعمل ملا ہے، اور یہ تاثر مضبوط ہو رہا ہے کہ اسلام آباد ان چند ممالک میں شامل ہے جو مختلف عالمی طاقتوں کے ساتھ بیک وقت قابلِ اعتماد تعلقات برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔