نائجیریا (Nigeria) کی فوجی حکومت نے فرانس کے 9 بڑے میڈیا اداروں کو معطل کر دیا ہے، جس پر میڈیا واچ ڈاگ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (RSF) نے شدید ردعمل دیتے ہوئے فیصلے کو “بدسلوکی” قرار دیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بعض میڈیا ادارے ایسا مواد نشر کر رہے تھے جس سے امنِ عامہ، قومی اتحاد اور ریاستی استحکام کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ معطل کیے گئے اداروں میں فرانس 24، آر ایف آئی، اے ایف پی، ٹی وی 5 مونڈے اور جیون افریق شامل ہیں۔
مزید پڑھیں؛امریکی اخبار کا دعویٰ: روس بحیرہ کیسپیئن کے ذریعے ایران کو ڈرونز اور دیگر سامان فراہم کر رہا ہے
RSF نے الزام عائد کیا کہ نائجر، مالی اور برکینا فاسو کی فوجی حکومتیں مشترکہ طور پر آزادیٔ صحافت کو محدود کر رہی ہیں اور فوری طور پر پابندیاں واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ 2023 میں فوجی بغاوت کے بعد نائجر میں کئی مقامی و غیر ملکی میڈیا اداروں اور صحافیوں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں، جبکہ حکومت نے فرانس اور مغربی اتحادیوں سے بھی فاصلے بڑھا لیے ہیں۔












ہفتہ 9 مئی 2026 