عمران عباس فٹنس دکھانے پر ٹرولنگ کا شکار

Calender Icon اتوار 10 مئی 2026

پاکستانی اداکار عمران عباس(Imran Abbas) ایک بار پھر اپنی فٹنس تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید اور ٹرولنگ کی زد میں آ گئے۔

اداکار اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ فٹنس کے شوق کے لیے بھی مشہور ہیں، انہوں نے حال ہی میں جِم سے اپنی نئی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ یہ اے آئی نہیں بلکہ حقیقی فٹنس ہے، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ان کی پوسٹ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

 کئی صارفین نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی فٹنس کا مذاق اڑایا، ایک صارف نے لکھا کہ میرا مشورہ ہے کہ آپ اپنے لیے اے آئی استعمال کریں، شاید زیادہ بہتر لگتے۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا بھائی چھوڑ دیں، آپ میں وہ بات نہیں ہے، کسی مداح نے لکھا پچھلے کچھ دنوں سے عمران عباس اے آئی پوسٹس کی وجہ سے خبروں میں ہیں، اسی لیے اب ایسی پوسٹس پر یقین کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:میں ایک ادھوری روح ہوں: صبا قمر

ایک اور صارف نے سلمان خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اصل باڈی تو صرف سلمان خان کی ہے۔

دوسری جانب کئی اکاؤنٹس سے ان کی تعریف بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ عمران عباس پاکستان کے مقبول اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، انہوں نے متعدد مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔