خیبر گرلز میڈیکل کالج(Khyber Girls Medical College) پشاور کی ذہین طالبہ قندیل مرتضیٰ نے 17 گولڈ میڈل حاصل کر کے شاندار ریکارڈ قائم کر دیا۔
غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبہ قندیل مرتضیٰ ٹیلر ماسٹر کی بیٹی ہیں اور ان کا ہری پور سے تعلق ہے۔

قندیل مرتضیٰ کے بعد مقدس 10 گولڈ میڈل حاصل کر کے دوسرے جبکہ سبین 7 گولڈ میڈلز حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہیں۔
پشاور کے خیبر گرلز میڈیکل کالج کے کانووکیشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی اسٹیج پر قندیل مرتضیٰ کا نام پکارا گیا تو ہال تالیوں سے گونج اُٹھا۔
مزیدپڑھیں:رکن پنجاب اسمبلی ایوب گادھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی
پھر جب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی طالبہ کو میڈلز پہنا رہے تھے تو بھی لوگوں نے تالیاں بجا کر مسلسل ان کی حوصلہ افزائی کی۔
قندیل مرتضیٰ کی شاندار کارکردگی پر ان کے والدین کو بھی اسٹیج پر بلایا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس وائرل ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور طالبہ کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔














پیر 11 مئی 2026 