آبنائے ہرمز میں کشیدگی: عرب ممالک کا سامان گوادر پورٹ پہنچنا شروع

Calender Icon پیر 11 مئی 2026

آبنائے ہرمز(Strait of Hormuz) کے قریب ترین پاکستانی گوادر پورٹ پر ایک اور ٹرانس شپمنٹ جہاز لنگر انداز ہوا ہے۔

شپنگ ذرائع کے مطابق جہاز آج صبح 10 بج کر 15 منٹ پر گوادر پورٹ پر پہنچا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز پر ابوظبی اور کویت کا سامان موجود ہے جو آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش اور خطے میں کشیدگی کے باعث گوادر منتقل کیا گیا۔

شپنگ ذرائع کے مطابق ’یوآن‘ نامی جہاز پر 34 ہزار ٹن بَلک کارگو جبکہ 20 ہزار ٹن دیگر سامان موجود ہے۔

مزیدپڑھیں:اپریل میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے کتنے ڈالرز بھیجے؟

واضح رہے کہ خطے کی صورتِ حال کے باعث گوادر پورٹ کی اہمیت میں اضافہ ہورہا ہے اور عرب ممالک متبادل تجارتی راستوں پر توجہ دے رہے ہیں۔