کم کارڈیشین اداکاری پر شدید تنقید سے پریشان، نئی فلم چھوڑنے کا سوچنے لگیں

Calender Icon ہفتہ 24 اکتوبر 2026

امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین(Kim Kardashian) نے انکشاف کیا ہے کہ اداکاری پر ہونے والی شدید تنقید نے ان کے اعتماد کو متاثر کیا یہاں تک کہ انہوں نے اپنی نئی فلم سے الگ ہونے کی پیشکش بھی کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کم کارڈیشین نے 22 اکتوبر کو نشر ہونے والے ریئلٹی شو ’دی کارڈیشینز‘ کی قسط میں اپنے ان خدشات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریز ’آل از فیئر‘ میں طلاق کے مقدمات کی وکیل ’آلورا گرانٹ‘ کا کردار ادا کرنے پر ملنے والے منفی ردعمل نے انہیں غیر محفوظ محسوس کرنے پر مجبور کردیا۔

مزیدپڑھیں:پاکستان، ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش، سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

کم نے بتایا کہ وہ سوچنے لگی تھیں کہ کہیں نئی فلم ’دی ففتھ وہیل‘ کی ٹیم انہیں کاسٹ کرنے کے فیصلے پر پچھتا تو نہیں رہی۔

انہیں یہ خدشہ بھی تھا کہ ان کا نام فلم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

اداکارہ نے فلم سے دستبردار ہونے کی پیشکش کی تاہم بعدازاں انہوں نے اس منصوبے پر کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ فلم کی ہدایت کاری ایوا لونگوریا کررہی ہیں۔