کراچی ،پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر (hannia amir)ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کا کوئی نیا ڈرامہ یا فلم نہیں بلکہ انسٹاگرام پروفائل میں کی گئی غیر متوقع تبدیلی ہے۔
پاکستان اور بیرونِ ملک مقبولیت رکھنے والی ہانیہ عامر کو پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے، جبکہ وہ اپنے ڈراموں کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی کے باعث بھی خبروں میں رہتی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام پروفائل تصویر تبدیل کرتے ہوئے شناختی کارڈ والی تصویر کو پروفائل پکچر بنا لیا، جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی بیشتر پرانی انسٹاگرام پوسٹس بھی ڈیلیٹ یا آرکائیو کر دیں، جس کے بعد ان کے اکاؤنٹ پر صرف 11 پوسٹس باقی رہ گئی ہیں۔
ہانیہ عامر کے اس منفرد انداز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ ردعمل سامنے آیا۔ کئی مداحوں نے ان کی شناختی کارڈ تصویر کی تعریف کی، جبکہ بعض صارفین نے مزاحیہ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ شاید صرف ہانیہ عامر ہی شناختی کارڈ تصویر میں بھی اتنی خوبصورت لگ سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی میں 15 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ، اڈیالہ جیل و اطراف ریڈ زون قرار
دوسری جانب کچھ ناقدین نے اس اقدام کو توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا، جبکہ متعدد مداحوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آیا ہانیہ عامر خیریت سے ہیں یا نہیں۔













پیر 11 مئی 2026 
