تحریک انصاف(Tehreek-e-Insaf) کے اہم رہنما اور انصاف یوتھ ونگ ملتان کے سابق جنرل سیکرٹری حافظ عدنان خان انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حافظ عدنان خان کافی عرصے سے علیل تھے۔ وہ 9 مئی سے متعلق مقدمات میں گرفتاری کے بعد جیل میں قید رہے اور سزا مکمل ہونے پر رہا کیے گئے تھے۔
رہائی کے بعد ان کی طبیعت بہتر نہ ہو سکی اور وہ مسلسل صحت کے مسائل کا شکار رہے۔ گزشتہ روز حالت بگڑنے پر انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت نے لیاقت شہید کے لیے ستارۂ شجاعت کی منظوری دے دی
حافظ عدنان خان ملتان میں تحریک انصاف کے متحرک اور سرگرم رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے۔ وہ انصاف یوتھ ونگ کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو سیاسی طور پر متحرک کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے۔













بدھ 13 مئی 2026 
