آج 720 گھر مزدوروں کو دئیے، مزیدمفت پلاٹ اور تعمیری قرضہ بھی دینگے: مریم نواز

Calender Icon بدھ 13 مئی 2026

لاہور میں مزدوروں میں رہائشی فلیٹس کی تقسیم کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز(chief minister punjab) تقریب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 720 گھر مزدوروں کو دے رہے ہیں، ٹیکسلا میں بھی پانچ سو گھر تیار ہیں ، اگلے تین سالوں میں میری کوشش ہو گی کہ 5 ہزار سے زائد گھر ہم محنت کشوں کو دیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ یہ گھر تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں جبکہ اس کے علاوہ 3 ، 3 مرلے پلاٹس بھی ہیں جو کہ مزدوروں کو بالکل مفت دیئے جائیں گے، ان کو ساتھ اپنا گھر اور اپنی چھت سکیم کے تحت قرضہ بھی دیں گے تاکہ پلاٹس پر اپنا گھر تعمیر کر سکیں اور 9 سے 10 سال میں 14 ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کر کے قرضہ اتار سکیں۔

آپ کو پتا ہو گا کہ ایک منصوبہ جو میرے دل کے سب سے زیادہ قریب ہے وہ اپنی چھت اور اپنا گھر ، مجھے بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ دو دن پہلے الحمداللہ ڈیڑھ سال کی قلیل مدت میں اللہ کے فضل سے ایک لاکھ گھر مکمل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شائد پوری دنیا میں یہ ایک واحد مثال ہو گی جس میں ایک سال چار ماہ میں ایک لاکھ گھر تکمیل کو پہنچا، ضرورت مند ایک لاکھ خاندان ان گھروں میں شفٹ ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:حکومتی اخراجات 15 ہزار 665 ارب سے متجاوز، بجٹ خسارہ 856 ارب روپے تک پہنچ گیا

یہ میرے لیئے جذباتی لمحہ ہوتا ہے جب کوئی کہتا ہے کہ میں درزی ہوں، میں ٹیچر ہوں ، کہیں ملازم ہوں ، کہیں چوکیدار ہوں ، میں کبھی نہیں سوچ سکتی تھی کہ اس مہنگائی میں میرا اپنا گھر ہوگا لیکن آج میں اپنے گھر کا مالک ہوں یا مالکن ہوں، میری ان کی ویڈیوز دیکھ کر آنکھیں بھر آ تی ہیں۔