اسلام آباد، بیرونی ادائیگیاں اور ڈپازٹس رول اوور ہوگئے۔ ملکی زرمبادلہ ذخائر(foreign reserves) 8 مئی تک 4 کروڑ 32 لاکھ ڈالر بڑھ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک کروڑ 67 لاکھ ڈالر اضافے سے 15 ارب 86 کروڑ 74 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
آئی ایم ایف قسط کے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر اور وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کے پانڈا بانڈ کے اجراء سے 25 کروڑ ڈالر متوقع ہیں۔ جس سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر مالی سال کے 18 ارب ڈالر ہدف کے قریب ہوں گے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی بڑھنے لگے ہیں، 8 مئی کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں 2 کروڑ 65 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 46 کروڑ 93 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان کا چین کی مقامی کیپیٹل مارکیٹ میں پہلا پانڈا بانڈ کامیابی سے جاری
قربانی کی ترسیلات بھی عموماً اچھی ہوتی ہیں۔ 8 مئی تک ملکی زرمبادلہ مجموعی ذخائر 4 کروڑ 32 لاکھ ڈالر اضافے سے 21 ارب 33 کروڑ 67 لاکھ ڈالر رہے۔












جمعرات 14 مئی 2026 