ایران کیساتھ جنگ بندی کے حق میں نہیں تھا، پاکستان کی خاطر فیصلہ کیا، ڈونلڈ ٹرمپ

Calender Icon جمعہ 15 مئی 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald trump) کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کے حق میں نہیں تھا۔ دوسرے ملکوں خاص طور پر پاکستان کی خاطر یہ فیصلہ کیا۔

ایئرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی قیادت کی ایک بار پھر تعریف کرتے ہوئے کہا۔ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شاندار شخصیات ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا ایران 20 برس کیلئے ایٹمی پروگرام معطل کردے تو وہ کافی ہے لیکن اس کیلئے مضبوط گارنٹی درکار ہوگی۔ چینی صدر تائیوان کے معاملے میں کوئی تصادم نہیں چاہتے۔ تائیوان کو ہتھیاروں کی منظوری دینی ہے یا نہیں فیصلہ کچھ دن میں کروں گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے بارے میں بات دلچسپ رہی چینی صدر کا مؤقف بہت واضح تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہییں

انہوں نے یہ بات نہایت مضبوط انداز میں کہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی کمپنیوں پرایرانی تیل کی خریداری پر پابندیاں ہٹانے سے متعلق چند دن میں فیصلہ کروں گا، چین ہم سے اربوں ڈالر کے سویابین خریدے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم کیلئے سیاسی طور پربچ جانا بہت مشکل ہے، کیئر اسٹارمر کو ایمیگریشن اور انرجی کے مسائل پر قابو پانا ہوگا۔

مزید پڑھیں:پنکی کے منشیات نیٹ ورک رائیڈرز اور کیریئرز ڈیٹا مرتب، 3 خواتین بھی شامل

گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کے رپورٹر پر برہمی کا اظہار کیا اور ان کی رپورٹس کو باغیانہ قرار دیا۔