امریکی ریاست میساچوسیٹس(Massachusetts) کی پورٹ اتھارٹی نے فیفا ورلڈ کپ کے جشن کے موقع پر دنیا کی سب سے بڑی فٹبال (Football)تیار کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا ہے۔
ماسپورٹ کے مطابق یہ دیوقامت فٹبال 45 فٹ قطر پر مشتمل ہوگی، جو موجودہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنے کے لیے کافی ہے۔ اس وقت یہ اعزاز دوحہ بینک کے پاس ہے جس نے 2013 میں 39 فٹ 11.8 انچ قطر کی بڑی فٹبال تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔
حکام کے مطابق اس منفرد فٹبال کو پیئرس پارک II میں 12 جون سے 18 جون تک عوامی نمائش کے لیے رکھا جائے گا، جہاں شائقین اسے قریب سے دیکھ سکیں گے۔ اس دوران 13 جون کو ایک خصوصی کمیونٹی ایونٹ بھی منعقد کیا جائے گا جس میں مختلف سرگرمیاں شامل ہوں گی۔
مزیدپڑھیں:محسن نقوی کو آئی سی سی بورڈ میٹنگ اور آئی پی ایل فائنل کی دعوت موصول
یہ منصوبہ فیفا ورلڈ کپ کے اُن میچز کی تقریبات کا حصہ ہے جو آئندہ جون اور جولائی میں بوسٹن اسٹیڈیم، فاکسبرو میں کھیلے جائیں گے۔ منتظمین کے مطابق اس اقدام کا مقصد کھیلوں کے عالمی ایونٹ کو یادگار بنانا اور مقامی کمیونٹی کو بھی اس جشن میں شامل کرنا ہے۔












ہفتہ 16 مئی 2026 