وزیراعظم محمد شہباز شریف (Shahbaz Sharif) نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیراعظم نے واقعے میں شہید ہونے والی لیڈی کانسٹیبل کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور صبر و استقامت کی دعا کی ہے۔
مزید پڑھیں؛وزیر داخلہ محسن نقوی دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے
انہوں نے زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔












ہفتہ 16 مئی 2026 