کراچی: تاجر پر تشدد، ایف آئی اے ایس ایچ او معطل

Calender Icon ہفتہ 16 مئی 2026

کراچی (Karachi) میں تاجر پر تشدد کے واقعے کے بعد ایف آئی اے نے سخت کارروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن سرکل کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر کے علاقے میں 14 مئی کو ایک دکان پر چھاپے کے دوران صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب تاجر نے باہر جانے کی کوشش کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس دوران اہلکار نے تاجر کو تھپڑ مارے، جس پر واقعہ سنگین صورت اختیار کر گیا۔

مزید پڑھیں؛ٹرمپ کی ایران کو سخت وارننگ، تہران نے امریکا پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی شواہد اور ویڈیو کی بنیاد پر متعلقہ افسر کو فوری طور پر معطل کیا گیا ہے تاکہ معاملے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات ممکن بنائی جا سکیں۔

مزید بتایا گیا کہ ایف آئی اے کراچی زون کے ڈائریکٹر نے صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات بھی کی، جس میں واقعے پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ وفد کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔