عیدالاضحیٰ 27 مئی کو، ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، مولانا عبدالخبیر آزاد کا اعلان

Calender Icon اتوار 17 مئی 2026

اسلام آبادچیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد (molana abdul khabir azad)کا کہنا ہے کہ ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحی 27 مئی کو ہوگی۔

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت جاری ہے، میٹ آفس میں ہونے والے اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے 2 ارکان کی جانب سےچاند دیکھنے کی شہادت ملی ہے۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہونے پر عید سے متعلق اعلان کریں گے۔

دوسری جانب وزارت مذہبی امور کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ختم ہوگیا، جس کی صدارت مفتی ضمیر احمد ساجد کر رہے تھے۔اسلام آباد سے ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، رویت ہلال زونل کمیٹی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو مطلع کردیا۔

مزید پڑھیں:ایم پی اے عظمیٰ کاردار جم کرتے سر پر راڈ لگنے سے زخمی، اسپتال سے گھر روانہ

چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔لاہور میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹی کا ایوان اوقاف میں اجلاس جاری ہے، جس کی صدارت ڈی جی اوقاف حافظ انیس الرحمٰن کر رہے ہیں، زونل رویت ہلال کمیٹی چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھجوائے گی۔