بلوچستان میں سخت سیکیورٹی اقدامات، نقاب پر پابندی ،دفعہ 144 نافذ

Calender Icon اتوار 17 مئی 2026

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی(section 144 imposed)۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ اسلحے کی نمائش اور استعمال، ڈبل سواری، کالے شیشوں والی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔

اسی طرح 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات، جلوسوں اور ریلیوں پر بھی ایک ماہ کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے پر بھی پابندی ہو گی۔ جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

صوبائی معاون وزیر داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ جبکہ کالعدم تنظیموں کی کسی بھی مہم جوئی کا سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:سندھ طاس معاہدے پر پاکستانی موقف انصاف پر مبنی ہے، عالمی ثالثی عدالت کا بڑا فیصلہ

تمام سیکیورٹی فورسز الرٹ، ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات مکمل ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اقدامات حالیہ سیکیورٹی صورتحال اور پولیس موبائلز پر ہونے والے حملوں کے بعد کیے گئے ہیں۔