عظیم روحانی شخصیت چوہدری فرمان علی عجمی بقضائے الہی وفات پا گئے ان کی نماز جنازہ ایچ الیون قبرستان میں ادا کردی گئی۔حضرت علامہ پیر سید علی جنید الحق گیلانی صاحبزیب سجادہ درگاہ عالیہ غوثیہ مہریہ گولڑا شریف نے خلیفہ بھلیالوی شریف فرمان عجمی صاحب مرحوم کی نماز جنازہ کی امامت فرمائی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا فرمائی۔اللہ تعالٰی ان کی کامل بخشش و مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔مرحوم چوہدری فرمان علی عجمی ایک انتہائی دین دار اور نیک بزرگ تھے جو کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ان کی وفات پہ ملک بھر کی دینی، سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔یقیناً ان کی وفات سے ہم ایک عظیم مدبر ،شفیق انسان اور ایک انتہائی نیک بزرگ سے محروم ہوگئے ان کی کمی صدیوں تک محسوس ہوتی رھے گی۔
عظیم روحانی شخصیت چوہدری فرمان علی عجمی بقضائے الٰہی وفات پا گئے
پیر 18 مئی 2026















