جون کیلئے خام تیل، ڈیزل اور جیٹ فیول کا اسٹریٹجک بندوبست

Calender Icon پیر 18 مئی 2026

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ سپلائی خدشات کے پیشِ نظر پاکستان نے جون کے مہینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات(petroleum Products) کے اسٹریٹجک ذخائر محفوظ کر لیے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایندھن کی فراہمی متاثر نہ ہو۔

وزارتِ پیٹرولیم حکام کے مطابق جون کے لیے 446 میٹرک ٹن خام تیل محفوظ کیا گیا ہے، جبکہ 201 میٹرک ٹن ڈیزل کا بھی انتظام مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مقامی سطح پر 98 میٹرک ٹن پیٹرول دستیاب ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فضائی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 18 میٹرک ٹن جیٹ فیول بھی محفوظ کیا گیا ہے، جبکہ 12 روز کے لیے JP-8 فیول کے ذخائر بھی تیار رکھے گئے ہیں تاکہ کسی غیر معمولی صورتحال میں دفاعی اور فضائی آپریشن متاثر نہ ہوں۔

مزیدپڑھیں:سوات اور گردونواح میں 4.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

ذرائع کے مطابق ایل پی جی کے 18 میٹرک ٹن ذخائر کا بندوبست بھی کر لیا گیا ہے، جس سے گھریلو اور صنعتی صارفین کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

وزارتِ پیٹرولیم حکام نے بتایا کہ خطے میں کشیدگی کم ہونے کے بعد پاکستان توانائی سیکیورٹی کے لیے ایک جامع اور طویل المدتی منصوبہ تیار کرے گا تاکہ مستقبل میں عالمی حالات کے اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔