جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف عدالت سے رجوع

Calender Icon پیر 18 مئی 2026

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن (Hafiz Naeem ur Rehman) نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی اور توانائی کے شعبے میں موجود ناانصافیوں کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ ان کے مطابق ایکس ریفائنری قیمت میں 42 سے 43 فیصد تک مختلف لیویز اور ٹیکسز شامل ہیں، جو عوام پر اضافی بوجھ بن چکے ہیں۔

مزید پڑھیں؛سندھ حکومت کا نجی اسکولوں کے خلاف بڑا ایکشن، غیر قانونی فیس واپس کرنے کا حکم

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا لیوی سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں، تاہم حکومت اس مد میں ہزاروں ارب روپے وصول کر چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم ریفائنریز کی اپ گریڈیشن پر خرچ ہونا چاہیے تھی، لیکن ایسا نہ ہونے کے باعث ملک کو اب بھی بڑی مقدار میں ریفائنڈ تیل درآمد کرنا پڑ رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے دعویٰ کیا کہ اس وقت پیٹرول پر 117 روپے فی لیٹر تک لیوی عائد ہے، جبکہ عام شہری، خصوصاً موٹرسائیکل سوار، روزانہ بھاری ٹیکسز اور لیوی کی ادائیگی کر رہے ہیں۔

انہوں نے بجلی کے شعبے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال صارفین سے تقریباً 1800 ارب روپے کی کیپیسٹی پیمنٹس وصول کی گئیں، جس نے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کیا۔