عیدالاضحیٰ پر 26 سے 28 مئی تک تین روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان

Calender Icon بدھ 20 مئی 2026

عیدالاضحیٰ(Eid Ul Adha) کے موقع پر حکومت کی جانب سے ملک بھر میں سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت عوام کو مسلسل تین روز کی چھٹیوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26، 27 اور 28 مئی کو عام تعطیلات قرار دیا گیا ہے۔ یہ تعطیلات منگل، بدھ اور جمعرات کے روز ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیلات ملک بھر کے تمام سرکاری اداروں پر لاگو ہوں گی، جس کے بعد دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر سرکاری سرگرمیاں ان دنوں کے دوران معطل رہیں گی۔

مزیدپڑھیں:حج سیزن کے دوران فجر کی نماز کے لیے 15 منٹ وقفہ مقرر

 تعطیلات کا مقصد عوام کو عیدالاضحیٰ کے مذہبی تہوار کو بہتر انداز میں منانے اور سفری و خاندانی مصروفیات کے لیے مناسب وقت فراہم کرنا ہے۔