سعودی عرب (Saudi Arabia)میں حج سیزن کے دوران عبادات کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے مکہ مکرمہ کی مساجد سے متعلق ایک اہم ہدایت جاری کی گئی ہے، جس کا مقصد نمازیوں کو سہولت فراہم کرنا اور انتظامی نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
وزیر برائے اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ کی جانب سے جاری ہدایت میں مکہ مکرمہ کی تمام مساجد کے آئمہ اور مؤذنین کو کہا گیا ہے کہ نماز اور اذان کے درمیان وقفہ کم کیا جائے۔
خصوصی طور پر حج سیزن کے دوران نماز فجر کے لیے اذان اور اقامت کے درمیان وقفہ 15 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ مرکزی علاقے کی مساجد میں بھی نافذ العمل ہوگا۔
مزیدپڑھیں:وفاقی بجٹ 2026-27 پانچ جون کو پیش کیے جانے کا امکان
اس اقدام کا مقصد عبادات کے اوقات کو منظم کرنا اور حج کے دوران بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر نمازیوں کے لیے سہولت کو یقینی بنانا ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ اس ہدایت پر عملدرآمد کو سختی سے یقینی بنایا جائے گا تاکہ تمام مساجد میں یکساں نظام برقرار رہے اور زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔












بدھ 20 مئی 2026 