ضلع کرم: شدت پسند گروہوں میں جھڑپ، کمانڈر سمیت 18 افراد ہلاک

Calender Icon بدھ 20 مئی 2026

(commandar kazam and mumtaz umtai)پشاور،پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مناتو کامران کلے میں پیش آیاجہاں شدت پسند کمانڈر کاظم اور ممتاز امتی گروہوںپ میںمسلح تصادم کے نتیجے میں کمانڈر سمیت 18 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں شر پسند کمانڈر ممتاز امتی بھی شامل ہے، شدت پسندوں کی لاشیں علاقہ مناتو کامران کلے سے برآمد ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں:سی پیک فیزٰٰ2 کا آغاز ہوچکا، وزیراعظم 23 تا 26 مئی چین کا دورہ کرینگے: اسحاق ڈار

پولیس ذرائع کے مطابق مقامی قبائل نے لاشیں اٹھا کر دفنانے کا عمل شروع کر دیا، وسطی کرم میں فورسز نے متعدد بار شدت پسندوں کے خلاف آپریشنز کیے ہیں جس میں سینکڑوں شدت پسند مارے گئے اور ان کے تربیتی مراکز سمیت درجنوں ٹھکاوں کو تباہ بھی کیا گیا۔