لاہور ہائیکورٹ(Lahore High Court) نے بیرون ملک مقیم والدکوفی بچہ 30 ہزار روپے ماہانہ نان و نفقہ ادا کرنے کا حکم دےدیا، عدالت نےقرار دیا ہےکہ والدین کی علیحدگی یا شادی ختم ہونے سے بچوں کی کفالت کی ذمہ داری ختم نہیں ہوتی۔
جسٹس محسن اخترکیانی نےصائقہ کی درخواست پرفیصلہ جاری کیا،عدالت نے بچوں کا ماہانہ نان و نفقہ 20 ہزار روپے سے بڑھا کر 30 ہزار روپے فی بچہ مقرر کرنے کا حکم دیا۔
فیصلےمیں کہاگیا ہےکہ والد کی محدود آمدن بچوں کی کفالت کی ذمہ داری سےبری ہونےکا جواز نہیں بن سکتی،بچوں کےنان و نفقہ کا تعین والدکی مالی حیثیت اور بچوں کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کیا جانا چاہیے۔
مزیدپڑھیں:ٹرائی نیشن سیریز میں انگلینڈ اور سری لنکا آج مدمقابل ہوں گے
عدالت نےقراردیا کہ والدکی اصل آمدن اور کام کی نوعیت کا تعین شواہد کی روشنی میں کیا جائے،فیصلے میں برطانوی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ پر مقرر کم از کم اجرت کا بھی حوالہ دیا گیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق بچوں کے نان و نفقہ میں سالانہ 10 فیصد اضافہ نومبر 2019 سے شمار کیا جائے گا،درخواستگزارصائقہ کی شادی زاہد اقبال سے 2010 میں ہوئی تھی،عدالت نے بچوں کی کفالت سے متعلق ذمہ داریوں اور نان و نفقہ کے تعین کے اصولوں کو فیصلے کا حصہ بنایا ہے۔













جمعرات 29 اکتوبر 2026 

