وسائل کی تقسیم، این ایف سی ایوارڈ ترمیم نہیں متبادل تجاویز پیش

Calender Icon جمعرات 21 مئی 2026

اسلام آباد، پیپلزپارٹی نے این ایف سی ایوارڈ میں ترمیم کے بجائے متبادل تجاویز(alternate suggestions) پیش کردیں۔ دفاعی بجٹ، کسٹمز ڈیوٹی اور وسائل کی تقسیم کے نئے طریقہ پر لچک نظر آگئی۔

پیپلز پارٹی نے تعلیم ، صحت کے شعبے وفاق کو واپس دینے پرمشاورت کیلئے مزید وقت مانگ لیا ، تعلیم اور صحت کے شعبے 18ویں آئینی ترمیم کے تحت صوبوں کو منتقل کیے گئے تھے۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق اختیارات اور فنڈز کی تقسیم پر بھی مذاکرات جاری ہے، بی آئی ایس پی کو صوبوں کے سپرد کئے بغیر فنڈز کے فارمولے میں تبدیلی کی تجاویز زیرغور ہے۔

حکومت، پیپلز پارٹی کی ترقیاتی فنڈز سے متعلق سفارشات کو بجٹ کا حصہ بنانے پر آمادہ ہوگئی، پیپلز پارٹی کا ورکنگ پیپر حکومتی ٹیم کے ساتھ تفصیلی مشاورت میں شامل ہوگا۔ پیپلز پارٹی نے سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی ،انفرااسٹرکچر کیلئے اضافی فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کردیا۔

مزید پڑھیں:علی امین گنڈاپور، بطور وزیر اعلیٰ بحالی کی درخواست وفاقی آئینی عدالت میں دائر

ذرائع کے مطابق 28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق بھی حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان پس پردہ رابطے جاری ہیں، بجٹ کی منظوری کے بعد آئینی و مالی معاملات پر پیش رفت کا امکان ہے۔