اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی(parlimani party) نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو مذاکرات کا مکمل اختیار دے دیا۔
اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت ہوا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے قائدین حزب اختلاف کو مذاکرات کا مکمل اختیار دینے کی قرارداد منظور کرلی۔
مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا، مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، مزید 23 خوارج ہلاک
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ محمود خان اچکزئی جو فیصلہ کریں گے وہ پارلیمانی پارٹی کو قبول ہوگا۔












جمعرات 21 مئی 2026 