‘‘یہ صحافت نہیں’’ سارا ٹنڈولکر کا توہین آمیز ویڈیو پر سخت ردِعمل

Calender Icon جمعہ 22 مئی 2026

بھارتی کرکٹ لیجنڈ Sachin Tendulkar کی بیٹی اور ماڈل Sara Tendulkar نے سوشل میڈیا پر باڈی شیمنگ کا نشانہ بنائے جانے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے ایک فوٹو جرنلسٹ اور کنٹینٹ کری ایٹر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

یہ تنازع اُس وقت سامنے آیا جب ایک کنٹینٹ کری ایٹر نے ایئرپورٹ پر سارا ٹنڈولکر کی ویڈیو شیئر کی، جس میں ان کے ساتھ ایک خاتون بھی موجود تھیں۔ ویڈیو پر توہین آمیز کیپشن لکھا گیا کہ ’’موٹی والی سارا ہے، بغل والی بھابھی ہے‘‘، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تنقید کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں سارا کے ساتھ موجود خاتون ان کی بھابھی اور کاروباری شخصیت تھیں، جنہوں نے حال ہی میں سارا کے بھائی اور کرکٹر سے شادی کی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس غیر مناسب تبصرے کو خواتین کی تضحیک اور باڈی شیمنگ قرار دیا جا رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

Sara Tendulkar نے خاموش رہنے کے بجائے انسٹاگرام اسٹوری پر ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے متعلقہ اکاؤنٹ کو ٹیگ کیا اور سخت ردِعمل دیا۔ انہوں نے لکھا کہ “تم گھٹیا ہو، یہ صحافت نہیں ہے، ہمیں اکیلا چھوڑ دو۔”

بعد ازاں سارا نے اگرچہ اپنی اسٹوری ڈیلیٹ کر دی، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پوسٹ ہٹانے سے کسی کی ذمہ داری ختم نہیں ہو جاتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ “تم پوسٹ ڈیلیٹ کر سکتے ہو، لیکن اس سے تم کم گھٹیا نہیں بن جاتے۔”

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر پاپارازی کلچر، نجی زندگی میں مداخلت اور خواتین کو باڈی شیمنگ کا نشانہ بنانے کے خلاف نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ کئی صارفین نے سارا ٹنڈولکر کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مشہور شخصیات بھی عزت اور نجی زندگی کا حق رکھتی ہیں۔