ایرانی نیوکلیئر پروگرام اب ہماری پہلی بڑی تشویش ہے: انور قرقاش

Calender Icon جمعہ 22 مئی 2026

متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش(anwar karkash) کا کہنا ہے کہ ایرانی نیوکلیئر پروگرام پہلے ہماری دوسری یا تیسری بڑی تشویش تھی، اب پہلی تشویش ہے، ایران اپنے پاس موجود ہر ہتھیار استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انور قرقاش کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ایک اور جنگی مرحلہ صورتِ حال کو پیچیدہ بنا دے گا، آبنائے ہرمز پر کسی بھی تبدیلی کے ناصرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ یورپ پر بھی سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ یورپ آبنائے ہرمز کے معاملے کو اپنے توانائی اور تجارت کے معاملے کے طور پر دیکھے، ہم سیاسی حل چاہتے ہیں لیکن خدشہ ہے کہ سیاسی حل خطے میں مزید پیچیدگیاں پیدا کر دے گا۔

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا ٹول ٹیکس: جہازوں کیلئے ناکہ بندی مہنگی یا ادائیگی؟اوپیک چھوڑنے کیلئےمیں متحدہ عرب امارات پچھلے 3 سال سے سوچ رہا تھا۔

امارات کے صدارتی مشیر نے کہا کہ سفارتی راستہ تلاش کرنا نہایت اہم ہے، تاہم سفارتی راستے کو مستقبل میں مزید پیچیدگیاں پیدا کرنے کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل سے مسلسل رابطہ، امریکہ ایران معاہدہ جلد طے پا جائیگا، مارکوربیو

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کسی بھی قومی دفاعی نظام کی ریڑھ کی ہڈی بن چکے ہیں، امریکا ہر خلیجی ملک کے اندازوں میں پہلے سے زیادہ مرکزی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔