ڈی جی آئی بی فواد اسد اللہ خان کی ملازمت میں 4 سالہ توسیع کا بڑا فیصلہ

Calender Icon جمعہ 22 مئی 2026

فواد اسد اللہ خان(fawad asad ullah) کو 21 اپریل 2022 کو ڈائریکٹرجنرل انٹیلی جنس بیورو تعینات کیا گیا تھا

حکومت نے آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل فواد اسد اللہ خان کو مزید 4 سال کی توسیع دینے کافیصلہ کر لیاہے۔اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلہ فواد اسد اللہ خان کی پیشہ وارانہ مہارت اور قومی سلامتی میں مؤثر کردار کا اعتراف ہے۔

تیزی سے بدلتے ہوئے علاقائی وعالمی سلامتی حالات میں یہ فیصلہ خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:ملتان، نشتر ہسپتال عملے کی نااہلی،HIV مریض کی ہنگامی سرجری، انکوائری شروع

فواداسد اللہ خان انٹیلی جنس کیڈر کے پہلے افسر ہیں جنہیں گریڈ 22 میں ترقی دے کر ڈی جی آئی بی مقرر کیا گیا۔