ایئرچیف، ترک ہم منصب سے ملاقات، تربیتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Calender Icon جمعہ 22 مئی 2026

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل(air chief marshal) ظہیر احمد بابر سندھو نے ترکیہ کے سرکاری دورے میں ترک عسکری اور دفاعی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو کو ترک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ترک فضائیہ کے سربراہ جنرل ضیا کمال کادی اوغلو سے ملاقات ہوئی۔ جس میں دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ فضائی مشقوں، تربیتی پروگراموں اور پیشہ ورانہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ ترک فضائیہ کے سربراہ نے ترک پائلٹس کی تربیت میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ترک وزیر دفاع یاسر گولر سے بھی ملاقات کی۔ جس میں دفاع، تربیت اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دورے کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے بائیکار ٹیکنالوجیز کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر سلجوق بایراکتار سے بھی ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:حکومت نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں 6، 6 روپے فی لیٹر کمی کر دی

ملاقات میں بغیر پائلٹ فضائی نظام، ڈرون ٹیکنالوجی اور جدید دفاعی نظاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ دونوں ممالک نے اگلی نسل کی دفاعی ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔