حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا جبکہ مٹی کا تیل(kerosene oil) مہنگا ہو گیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 313 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 402 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:امریکا میں گرین کارڈ پالیسی میں بڑی تبدیلی، عارضی ویزا ہولڈرز کو وطن واپس جانا ہوگا
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ اور درآمدی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ رد و بدل کیا گیا ہے۔
ادھر سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے پر مستحکم رہی ہے، جس میں کوئی تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی۔












ہفتہ 23 مئی 2026 