ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیر کے روز ایشیائی مارکیٹوں میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئیں، جسے سرمایہ کاروں نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے کی امید سے جوڑا ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 5.1 فیصد کمی کے بعد 98.22 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 5.2 فیصد کمی کے ساتھ 91.57 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا۔
مزید پڑھیں؛آئی ایم ایف کے دو قرض پروگراموں سے بھی زیادہ رقم پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصول
معاشی ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ کمی ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی یا ممکنہ معاہدے سے متعلق مثبت اشاروں کے بعد سامنے آئی ہے، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری معاہدے کے امکانات کو محدود قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ اتوار کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ مذاکراتی عمل میں جلد بازی سے گریز کیا جائے۔












پیر 25 مئی 2026 