جوزف عون (Joseph Aoun) نے یومِ مزاحمت و آزادی کے موقع پر اپنے بیان میں اسرائیل سے جنوبی لبنان سے مکمل انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق لبنانی صدر نے کہا کہ جنوبی لبنان کے بعض علاقوں میں اب بھی اسرائیلی فوجی موجودگی اور حملوں کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، جو خطے میں کشیدگی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ لبنان کا مؤقف ہے کہ تمام غیر ملکی افواج کا مکمل انخلاء ایک بنیادی اور ناقابلِ سمجھوتہ قومی مطالبہ ہے۔
مزید پڑھیں؛مارکو روبیو کا بیان، ایران جنگ کے خاتمے کے لیے آج معاہدے کا امکان
جوزف عون نے یہ بھی کہا کہ انخلاء کے لیے کوششیں مذاکرات کے ذریعے جاری ہیں، تاہم یہ عمل کسی بھی صورت میں رعایت یا ہتھیار ڈالنے کے مترادف نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ 25 مئی 2000 کو اسرائیل نے 22 سالہ قبضے کے بعد جنوبی لبنان سے اپنی افواج واپس بلائی تھیں، جسے لبنان میں یومِ آزادی اور مزاحمت کے طور پر منایا جاتا ہے۔












پیر 25 مئی 2026 