امریکی صدر ٹرمپ نے ایران ڈیل کو ابراہم اکارڈ سے مشروط کر دیا

Calender Icon پیر 25 مئی 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کو ابراہم اکارڈ (ibrahim accord)پر دستخط سے مشروط کردیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یا تو یہ ایک بہترین ڈیل ہوگی یا پھر کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

امریکی صدر کے مطابق انہوں نے خلیجی ممالک سے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کے بعد ابراہم معاہدے پر بھی دستخط کیے جائیں۔

صدر ٹرمپ کا کہناتھا کہ ایک یا دو ممالک کے پاس ابراہم اکارڈ میں شامل نہ ہونے کی وجوہات ہیں، ان کے علاوہ باقی ممالک کو ابراہم اکارڈ کا حصہ بننا چاہیے، تاکہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدہ مزید تاریخی حیثیت اختیار کرے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور قطرکو فوری طور پر معاہدے میں شامل ہونا چاہیے،باقی ممالک کو مرحلہ وار ابراہم اکارڈ کا حصہ بننا چاہیے، ڈیل طے ہونے کے بعد ایران کو بھی ابراہم اکارڈ میں شامل کرنے پر بات ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان نے ریلوے انجنز کی جزوی تیاری کی ٹیکنالوجی حاصل کرلی

ان کا کہناتھا کہ یہ ان عظیم ممالک کے درمیان ایک شاندار ڈیل ہوگی، مشرق وسطیٰ متحد، طاقتور اور معاشی طور پر مضبوط ہوگا، میں اپنے نمائندوں سے کہتا ہوں کہ وہ یہ عملم جلد مکمل کریں۔