کراچی میں عیدالاضحیٰ کیلئے قصابوں کی ریٹ لسٹ جاری

Calender Icon منگل 26 مئی 2026

کراچی میں عیدالاضحیٰ (Eid Ul Adha)کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کٹائی کیلئے قصابوں کے ریٹس جاری کر دیے گئے ہیں، جہاں عید کے پہلے دن سب سے زیادہ نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔

ایمپریس مارکیٹ میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق عید کے پہلے روز بچھیا کی کٹائی کا ریٹ 18 ہزار سے 20 ہزار روپے تک مقرر کیا گیا ہے جبکہ بکرا ذبح کرنے کیلئے 4 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔ اسی طرح اونٹ کی کٹائی کے نرخ 40 ہزار سے 50 ہزار روپے تک رکھے گئے ہیں۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عید کے دوسرے اور تیسرے دن قصابوں کے ریٹس میں تقریباً 30 فیصد تک کمی متوقع ہے، جس کے باعث شہریوں کو نسبتاً کم اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق 2 سے 2.5 من وزنی بڑے جانور کی کٹائی کیلئے 14 ہزار سے 18 ہزار روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ تقریباً 20 کلو وزنی بکرے کی کٹائی کے نرخ 5 ہزار سے

10 ہزار روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

مزیدپڑھیں:جنگ بندی کے باوجود امریکا کا جنوبی ایران میں فضائی حملہ، سینٹکام نے تصدیق کر دی

ماہرین کے مطابق عیدالاضحیٰ کے دوران قصابوں کی طلب میں غیر معمولی اضافہ، پیشگی بکنگ اور محدود وقت کے باعث مختلف علاقوں میں ریٹس میں واضح فرق دیکھا جاتا ہے۔ بعض قصاب صفائی، گوشت کی پیکنگ اور محفوظ ذبح کے نام پر اضافی چارجز بھی وصول کر رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال عید کے موقع پر قصابوں کے نرخ بڑھ جاتے ہیں جس سے متوسط طبقے کیلئے قربانی کے اخراجات مزید بڑھ جاتے ہیں۔