حافظ آباد (Hafizabad) کے علاقے کڑیالہ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ایک سرکاری گاڑی نے سڑک عبور کرنے والے افراد کو ٹکر مار دی۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جس کے بعد علاقے میں افسوس اور غم کی فضا پھیل گئی۔
مزید پڑھیں؛قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرح میں ترمیم، بہبود سرٹیفکیٹس برقرار
پولیس کے مطابق گاڑی سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سہیل عادل چلا رہے تھے، جنہیں موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔
ڈی ایس پی کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ حکام حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات بھی کر رہے ہیں۔












بدھ 27 مئی 2026 